Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
395 - 692
نیکیوں کو اچّھا نہ ماننا کیسا؟
سُوال:جونیکیوں کو اچّھا اور گناہوں کو بُرا نہ مانے وہ کیسا ہے؟
جواب:ایسے شخص پر حکم ِکُفر ہے ۔چُنانچِہ فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہ السَّلام کا فرمانِ عبرت نشان ہے:جونیکیوں کو اچّھا ،گناہوں کو بُرا، نیکیوں پر ثواب،  گناہوں پر اِستحقاقِ عذاب اور عبادت کا وُجوب(یعنی واجِب و ضروری ہونا) نہ مانے اس پر حکمِ کفرہے۔
 (مَجْمَعُ الْاَنْہُرج2ص509)
 ان جزئیات کو دیکھتے ہوئے ایمان کی حفاظت کی فِکر کیجئے۔ خدانخواستہ کفر پر خاتمہ ہو گیا تو کہیں کے نہ رہیں گے۔ ہمارے بُزُرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہ المبین ایمان کی حفاظت کی بہت فِکر رکھتے تھے۔ چُنانچِہ دو حِکایات مُلاحَظہ فرمایئے:
(1)حکایت :حضرتِ سیِّدُنا حبیب عجمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا :جس شخص کا خاتمہ لَآ اِلٰہَ اِلَّاا للہُ (کلمہ توحید)پر ہوتا ہے وہ جنّت میں داخِل ہوتا ہے۔ پھر رونے لگے اور فرمایا:کون میرے لئے ضمانت دیتا ہے کہ میرا خاتمہ لَآ اِلٰہَ اِلَّاا للہُ پر ہو گا۔
( تَنْبِیْہُ الْمُغْتَرِّیْن ص161)
(2)حکایت :حضرتِ سیِّدُنا حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرمایاکرتے
Flag Counter