کوئی گناہ کیا، اُس سے لوگوں نے کہا:توبہ کر۔ جواب دیا:چِہ کَردہ اَمْ کہ تَوْبَہ کُنَم؟(یعنی ''میں نے کیا کِیاہے جو توبہ کروں؟''اُس کا یہ جواب)کفر (ہے)۔بَہُت سے صَغائر(یعنی چھوٹے گناہ)ایسے ہیں جن کا مَعصِیّت (نافرمانی)ہونا ضَروریاتِ دین سے ہے مَثَلاً اَجْنَبِيَّہ سے مَس وتَقبِیل (یعنی غیر عورت کو چُھونااور بوسہ لینا گناہِ)صغیر ہ ہے۔ اِلاَّ اللَّمَمیں داخِل ہے مگر حلال جانے کافر ہے(پھر فرمایا)جس کو سمجھا کہ یہ ہلکا گناہ ہے فوراً صغیرہ سے کبیرہ ہو گیا۔ اولیائے کرام (رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام)فرماتے ہیں :اِس گناہ کو دوسرے گناہ سے نسبت دیتا ہے کہ اُس سے چھوٹا ہے، یہ نہیں دیکھتا کہ گناہ کس کا کر رہا ہے !اگر دیکھتا تو یہ فرق نہ کرتا''۔