Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
391 - 692
 قدم ہٹانے نہیں پاتاحتّٰی کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کیلئے جہنَّم واجِب فرما دے گا
( اِبنِ ماجہ ج 3 حدیث2373)
 یہاں تک تو گناہِ کبیرہ ہی تھا جو آدَمی کی ہلاکت و بربادی کو بس ہے۔ آگے اس کا کہنا کہ''میں نے جھوٹ بولا تو کیا بُرا کیا!''صَریح کلمۂ  کُفر ہے۔ اِس پر لازِم ہے کہ تجدیدِ اسلام کرے اور اگر عورت رکھتا ہو تو از سرِ نو اسلام لانے کے بعد اُس سے تجدیدِ نکاح ضَرور ی ہے۔
     (فتاوٰی رضویہ ج 15ص149۔150)
''چھوٹی مَوٹی باتیں تو چل جائیں گی'' کہنا
سُوال:مُرید سے جھوٹ بولنے کا  گُناہ صادِر ہوا، اِس پر اُس کے پیر صاحِب نے ٹوکا ۔ مُرید کہنے لگا:''حُضور ! آپ جیسی کامِل ہستی سے میری نسبت ہے، اِس طرح کی چھوٹی موٹی باتیں توچل جائیں گی ۔''حُکمِ شَرعی بیان کیجئے ؟
جواب:مُریدِ بے باک کا یہ جُملۂ ناپاک کُفر ہے کیوں کہ اِ س نے ایسے گناہ کو ہلکا جاناجس کا معصیَّت(نافرمانی) ہونا ضَروریاتِ دین میں سے ہے۔
امامِ اعظم کا خوفِ خداعَزَّوَجَلَّ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جو لوگ دنیا ہی کو اپنا سب کچھ بنا
Flag Counter