| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
بڑے گناہوں اور بے حیائیوں سے بچتے ہیں)کے تحت فرماتے ہیں:گناہ وہ عمل ہے جس کا کرنے والا عذاب کا مستحق ہو اور بعض اہلِ علم نے فرمایا کہ گناہ وہ ہے جس کا کرنے والا ثو اب سے محروم ہو بعض کا قول ہے:ناجائز کام کرنے کوگناہ کہتے ہیں۔
(خزائن العرفان ص 840)
فَقِیہِ مِلّت حضرت علامہ مولیٰنا مفتی محمد جلال الدین امجدی علیہ رحمۃ اللہ القوی فر ما تے ہیں:''کسی واجب کا ایک با رترک کرنا گناہِ صغیرہ ہے بشرطیکہ بِلاعُذرِشَرعی ہو ۔جیسے ایک بار ترکِ جماعت کرنایا ایک بار ڈاڑھی مُنڈانا وغیرہ اور ''گناہِ صغیرہ اِصرار سے گناہِ کبیرہ ہو جاتا ہے''شِرک اورکُفر اور ہر حرام ِقَطعی کا اِرتِکاب گناہِ کبیرہ ہے اور کسی فرضِ قَطعی جیسے نَماز ،روزہ اور زکاۃ وغیرہ کا نہ ادا کرنا بھی گناہِ کبیرہ ہے۔''واللہ تعالٰی اعلم۔
(فتاوٰی فیض الرسول ج2 ص510۔511)
گناہِ صغیرہ پر اِصرار کے معنٰی
سُوال:گناہِ صغیرہ اصرار سے گناہِ کبیرہ ہو جاتا ہے ''اِس میں اصرار سے کیا مُراد ہے؟