Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
385 - 692
 (علیہ السلام)کاپڑوسی بنائے جانے کی دعاء سے نوازا۔ میں نے وہ دُعا قَبول فرما لی اور میں نے اُس کے لئے اُن چھ دن کو ساٹھ سال لکھ دیا اور مزید دس سال بڑھا دیئے اور اس کیلئے جنّت میں (حضرت)داؤد (علیہ السلام)کا پڑوس لکھ دیا ہے۔ لہٰذا تم یہ (70سالہ)مدت پوری ہونے سے قبل اس کی روح قبض مت کرنا ۔
(قرۃ العیون مع الروض الفائق ص398)
 اللہ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
گناہوں کے ذَرِیعے ہونے والے کُفرِیّات کے بارے میں سُوال جواب

گناہ کی تعریف
سُوال:گناہ کی کیا تعریف ہے؟ نیز گناہ صغیرہ اورکبیرہ کون کون سے ہیں؟
جواب:صدرُ الافاضِل حضرتِ علامہ مولیٰنا سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادی علیہ رحمۃ اللہ الھادی پارہ 27 سورۃُ النَّجم آیت نمبر 32 کے جُز
اَلَّذِیۡنَ یَجْتَنِبُوۡنَ کَبٰٓئِرَ الْاِثْمِ وَ الْفَوَاحِشَ
(ترجَمۂ کنزالایمان: وہ جو
Flag Counter