Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
383 - 692
جواب: کُفرہے۔
زکوٰۃ کو حَقارَتاً ٹیکس کہنا
سُوال:زکوٰۃ کوحَقارتاً ٹیکس کہنا کیسا ہے؟
جواب: کُفر ہے۔حضرتِ سیِّدُنا مُلّا علی قاری علیہ رحمۃ الباری فرماتے ہیں:جس پر زکوٰۃ فرض ہے اُسے کہا گیا:تُو زکوٰۃ کیوں نہیں دیتا؟ اُس نے کہا:''یہ ٹیکس میں نہیں دیتا۔ ''یا بطورِ انکار کہا:''میں نہیں جانتا '' ایسے پر حکمِ کفر ہے۔
 (مِنَحُ الرَّوض ص509)
خوبرو دولھا
 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّوَجَلَّ کے دیئے ہوئے مال سے فرض ہوجانے کی صورت میں خوش دلی کے ساتھ زکوٰۃ ادا کرنی چاہئے کہ اِس میں دنیا و آخِرت کی بے شمار بھلائیاں ہیں۔اِس ضمن میں حضرت سیِّدُنا فَقِیہ اَبُوْاللَّیْث سمر قَندی علیہ رحمۃ اللہ القوی ایک ایمان افروز حکایت نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں : حضرتِ سیِّدُنا داؤدعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی خدمتِ بابِرکت میں ایک خوبرو دولھا زیارت کیلئے حاضر ہوا۔ حضرت سیِّدُنا ملک الموت
Flag Counter