جواب:زکوٰۃ کی فرضیّت کا اِنکار کرنے والاکافر ومرتدہے۔
ڈھائی فیصد سے زائد زکوٰۃ کا حکم ہوتا تو۔۔۔۔۔
سُوال:''اگراللہ عَزَّوَجَلَّ ڈھائی فیصد سے زائد زکوٰۃ ادا کرنے کا حکم فرماتا تو میں نہ دیتا ''ایسا بو لنے والا کیساہے؟
جواب:ایسے شخص پر حکمِ کفر ہے۔ فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہ السّلام فرماتے ہیں:اگر کسی نے کہاکہ''اﷲتعالیٰ مجھے پانچ سے زیادہ نمازوں کا یا رَمَضانُ المبارک کے علاوہ روزوں کا یا مال کے چالیسویں حصے سے زیادہ زکوٰۃ کااگر حکم دیتا تو میں اس پر عمل نہ کرتا ۔''ایسے شخص پر حکمِ کفر ہے۔
(مِنَحُ الرَّوض ص468)
زکوٰۃ کوظلم کہنا
سُوال:زکوٰۃ کو ظُلم کہنا کیسا؟