Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
381 - 692
 نِکاح سے نکل گئیں، عورَتوں کو اختیار ہے کہ بعدِ عِدّت جس سے چاہیں نِکاح کر لیں۔یہ کافِر اگر توبہ نہ کریں(اور)از سرِ نَو اِسلام نہ لائیں تو مسلمانوں کو ان (مُرتدین)سے مَیل جول حرام،سلام کلام حرام، بیمار پڑیں تو انھیں پوچھنے جانا حرام ، مر جائیں تو ان کے جنازے میں شرکت حرام، انھیں غسل دینا حرام ، اُن پرنَماز پڑھنا حرام، ان کا جنازہ کندھے پر رکھنا حرام، جنازے کے ساتھ جانا حرام، مقابِرِ مسلمین(یعنی مسلمانوں کے قبرِستان)میں دَفْن کرنا حرام، ان کے اَقارِب (یعنی رشتے دار)اگر حکمِ شریعت مانیں تو ان (مُرتَدِین)کی موت (واقع ہو جانے)پر اُن کی لاشیں دَفْعِ عُفُونَت(یعنی گندگی دُور کرنے)کے لئے بھنگی چَماروں سے ٹَھیلے پر ڈلوا کر مسلمانوں اور کافِروں سب کی مقابِر (قبروں )سے جُدا کسی تنگ گڑھے میں کُتّے کی طرح پھِنکوا کر اُوپر سے پاٹ دیں۔
وَذٰلِکَ جَزٰٓؤُا الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۚ۲۹﴾
(ترجَمۂ کنزالایمان :اور بے اِنصافوں کی یِہی سزا ہے ۔پ6المائدہ 29) واللہ تعالیٰ اعلم۔
   (فتاوٰی رضویہ ج 14 ص635،636)
Flag Counter