سُوال:زید ِبے قید نے رَمَضانُ الْمُبارَک کی آمد پر کہا:کافر ہوتے تو بہتر تھا کہ یہ 30روزے تو نہ رکھنے پڑتے!یہ سُن کر بکرنے بکا:ہاں بھئی!اللہ پاک نے یہ جو 30روزے بنائے ہیں، پوری قَید ہے ، بھوک پیاس لے کر آتے ہیں، بڑا ظُلم ہے ، رَمَضان کے روزے بڑے ظالِم ہیں، لیکن جو ظلم کرتا ہے تھوڑے دن رَہتا ہے۔ ان واہی تباہی کلمات بکنے والوں کے بارے میں کیا شرعی احکامات ہیں؟
جواب:میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،مولیٰناشاہ امام اَحمد رَضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن اِسی طرح کے سُوال کے جواب میں ارشاد فرماتے ہیں:یہ دونوں شخص یقینا کافِر مُرتَد ہیں(اورتمام مُرتَدِین )کیلئے یہ اَحکام ہیں کہ)اگر عورت رکھتے ہوں تو ان کی عورَتیں ان کے