یاربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم !ہر طرح کے کفر سے ہماری حفاظت فرما!یااللہ عَزَّوَجَلَّ !ہمارا ایمان سلامت رکھنا۔یااللہ عَزَّوَجَلَّ!ہمیں ایمان و عافیّت کے ساتھ مدینه منوَّرہمیں زیرِ گنبدِ خَضرا جلوۂ محبوب میں شہادت ،جنّتُ البقیع میں مَدَفن اور جنّتُ الفردوس میں اپنے مَدَنی حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس نصیب فرما ۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ!ا س کتاب '' کُفرِیَّہ کلِمات کے بارے میں سُوال جواب''کو لکھنے، پڑھنے ،تقسیم کرنے اور ہر طرح کی مُعاوَنَت کرنے والوں کودونوں جہان کی بھلائیوں سے مالا مال فرما۔