Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
37 - 692
 کا فرض علم حاصِل کرنیمیں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔''سرسری نظر دَوڑا لینے '' اور ''سیکھنے ''کے فرق کو ہر طالِبِ علم خوب جانتا ہے۔ لہٰذا خود کو '' طالِبِ علم''تصوُّر کرتے ہوئے بمطابِق اِس مَقُولہ:
اَلسَّبَقُ حَرْفٌ وَّالتَّکْرَارُ اَلْفٌ
یعنی''سبق( اگرچِہ)ایک حرف ہو (مگر اس کو یاد کرنے کیلئے اس کی)تکرار ایک ہزار بار ہونی چاہئے۔ ''اِس کتاب میں دیئے ہوئے مضامین کو حتَّی الامکان '' سیکھنے''کی کوشِش کیجئے۔اگر آپ خاص خاص باتوں کو ذِہن نشین کرنے میں کامیاب ہوگئے تواِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِس کی بَرَکتیں خود ہی دیکھ لیں گے ۔
کتابوں کی اَغلَاط دُرُست کروانے کا طریقہ
  اگر اس کِتاب کی کوئی بات سمجھ میں نہ آئے تومفتیانِ اہلسنّت سے رُجوع فرمائیں ، اگراِس کتاب میں کہیں غَلطی پائیں تو تحریری طور پر مَع نام و پتا و فون نمبرمُطَّلع فرما کر خود کو ثواب کا حقدار بنائیں۔ نام و پتا و فون نمبریوں بھی ضَروری ہوتا ہے کہ اگر پڑھنے والے کو غَلَط فَہمی ہوئی ہو تو دُور کرنے کی سعی کی جا سکتی ہے۔یہ ہمیشہ یاد رکھئے !کہ زَبانی نشاندہی کرنے یا کسی کے ذَرِیعے کہلوا دینے سے کتابوں کی
Flag Counter