Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
378 - 692
روزہ دار کو بُرا بھلا کہنا کیسا؟
سُوال:جو رَمَضانُ الْمبارَک کے روزے رکھنے کی وجہ سے کسی مسلمان کو بُرا بھلا کہے اُس کیلئے کیا حکم ہے؟
جواب:ایسے کے بارے میں میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت ، مولیٰنا شاہ امام اَحمد رضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فرماتے ہیں:''جو روزہ رکھنے والے پر روزہ رکھنے کے سبب طعن و تشنیع کرے(یعنی بُرابھلا کہے) وہ کافر ہے۔''
(ماخوذ ازفتاوٰی رضویہ ج14 ص356 )
''روزہ وہ رکھے جس کے پاس کھانانہ ہو''کہنا کیسا ؟
سُوال:ولید ایک بار رَمَضانُ المبارَک میں کہنے لگا:''روزہ تو وہ رکھے جس کے پاس کھانے پینے کو نہ ہو!'' کیا ولید نے یہ کُفر نہیں بکا؟
جواب:ضَرور کفر بکا۔ اِس قَولِ بد تراز بَول میں روزۂ رَمَضانُ الْمبارَک کی تحقیر کے ساتھ ساتھ اِس کی فرضیّت کا بھی انکار پایا جا رہا ہے۔صدرُ الشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہ، علامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں : روزۂ رَمضان نہیں رکھتا اور
Flag Counter