Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
377 - 692
(47)جس نے کسی عبادت گزار سے کہا:''بس کر کہیں جنّت سے آگے نہ گزر جانا''یہ قول کفر ہے کیونکہ اس نے عبادت کا مذاق اُڑایا ۔
  (مِنَحُ الرَّوض ص474)
(48)جان بوجھ کر غیر قبلہ کی طرف یا (49)بِغیر طہارت کے نَماز پڑھنا کفر ہے۔ جبکہ اسے جائز سمجھے یا استہزاء ً (یعنی مذاق اڑاتے ہوئے)یہ فعل کرے ۔
 (مِنَحُ الرَّوض ص468)
(50)بوجہِ تحقیر یا (51)اِس ذہن سے کہ اللہ نے اس پر نَماز فرض نہیں کی یا (52)اس نظریہ سے کہ نَماز فرض ہی نہیں ،جو شخص کہے:میں نَماز نہیں پڑھتا اس پر حکمِ کفر ہے۔
 	(ایضاً ص464)
رَمضان کی توہین کے بارے میں سُوال جواب

روزۂ رمضان کی فرضیت کاانکار
سُوال:جو روزۂ رَمَضان کی فرضیّت کا انکار کرے وہ کیسا ہے؟
جواب:کافر ہے۔
  (ماخوذ ازفتاوٰی رضویہ ج 14 ص356)
Flag Counter