| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
(39)اگرکسی سے کہا گیا :نَماز پڑھ تیری حاجَتیں پوری ہوں گی۔ اُس نے کہا:''بَہُت نَمازیں پڑھی ہیں کوئی حاجت پوری نہیں ہوتی۔''اگر یہ قول نَماز کی تحقیر اور اس پر طنز کی وجہ سے ہے تو کفر ہے۔
(اَیضاً )
(40)جو شخص یہ کہے:''میں صِرف جنَّت حاصِل کرنے اور دوزخ سے بچنے کے لئے عبادت کرتا ہوں اگر یہ نہ ہوتا تو میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عبادت نہ کرتا''ایسے شخص پرحکمِ کفر ہے۔
(مِنَحُ الرَّوض ص465)
(41)غیرِخدا کو عبادت کی نیَّت سے سجدہ کرنا کفر ہے ۔
(عالمگیری ج2 ص 281)
اور(42) بُت کو سجدہ کرنے والا کافِر ہے۔
(43)جو شِفا کی نیّت سے غیرِ خدا کی عبادت کرے وہ کافِر ہے اور (44)اسے جائز سمجھنے والا بھی کافِر ہے۔
فتاوٰی رضویہ ج14 ص363)
(45)جوشخص کہے:''اگر اﷲتعالیٰ مجھے دس نَمازوں کا حکم دیتا تو میں نَماز نہ پڑھتا ''
(منح الروض ص465)
یا کہے:''(46)اگر فُلاں طرف قبلہ ہوتا تو میں نَماز نہ پڑھتا''ایسے شخص پر حکمِ کفر ہے۔
(اَلْبَحْرُ الرَّائِق ج5 ص 204)