| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
(29)اگر کسی نے کہا:''ایک مرتبہ نَماز پڑھی تھی تو بکری مرگئی، اب کچھ اور نہ ہوجائے!''اُس نے کفر کیا۔
(30)''نَماز پڑھنا اور نہ پڑھنا دونوں برابر ہے ۔'' کہناکفرہے۔
(عالمگیری ج2 ص 268)
(31)جو کہے:''کتنا اچّھا ہے وہ آدَمی جونَماز نہیں پڑھتا۔ ''اس کہنے والے پر حکمِ کفر ہے ۔
(اَیضاً)
(32)''نَماز نہ پڑھنا بَہُت اچّھا ہے۔ ''کہنا کفرہے ۔
(اَیضاً)
(33)جوکہے :نَماز مجھے مُوافِق نہیں بیٹھتی یا (34)حلال مجھے مُوافِق نہیں رَہتا یا کہا:(35) نَماز کو ایک طرف رَکھو۔ یہ تینوں کلماتِ کفر ہیں۔
( اَیضاًص 270)
(36)ہم کو کلمہ ونَماز کی ضَرورت نہیں''یہ کلِمۂ کُفْر ہے
(37)نماز کے معروف معنیٰ کا انکار کرناکفر ہے ۔مَثَلاً یہ کہنا کہ نَماز سے مُراد محض اللہ عَزَّوَجَلَّ کو یاد کرنا ہے۔
(ایمان کی حفاظت ص 88)
(38)''بَہُت نَماز پڑھ لی کیا فائدہ ہوا !''کہناکلِمۂ کُفْرہے۔
( عالمگیری ج2 ص 268)