Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
374 - 692
نے کفر کیا۔
(24)جس نے کہا:کتنی زِیادہ نَمازیں ہیں !میرا تو دل اُکتا گیا ہے یا میں تنگ آ چکا ہوں۔ ایسا کہنا کفر ہے کیونکہ کہنے والے نے نَماز پر اِعتِراض کیا۔
   (مِنَحُ الرَّوض ص466)
(25)کوئی شخص تھکا ہوا تھا اورنَماز کا وَقت آگیا تو اُس نے نَماز کے بارے میں کہا:''ایک تو یہ مصیبت جان نہیں چھوڑتی ''اُس کا یہ کہنا کفر ہے۔
(26)''اتنی نَمازیں پڑھنے پر کون قادِرہے؟''کہناکفر ہے کیونکہ اس نے یہ اِعتِقاد کیا کہ اﷲتعالیٰ نے اس کی طاقت سے زِیادہ اِس پر بوجھ ڈالا۔
       (اَیضاً)
(27)کسی نے دوسرے سے نَماز پڑھنے کا کہا۔ اُس نے جواب میں کہا :''نَماز سے تجار ت میں کوئی نَفْع نہیں ہوتا۔''یہ کلِمۂ کُفْرہے۔
  (اَیضاً ص467)
(28)یہ کہنا :''نَماز کوئی کاروبار تھوڑی ہے جو کروں !میں تو کاروباری آدمی ہوں۔یہ کلِمۂ کُفْر ہے۔''
Flag Counter