Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
372 - 692
 یہی کافی ہے۔''یہ کلِمۂ کُفْرہے۔
(8)کسی سے کہاگیا:نَماز پڑھو۔ اُس نے کہا:''نَماز تو غریبوں کے لئے ہے ہمارے لئے نہیں۔''یہ کلِمۂ کُفْر ہے۔
(9)کسی سے کہا گیا:نَماز پڑھو۔ اُس نے جواباً کہا:''اگر جنّت میں جانا ہوگا تو جنَّت میں چلے جائیں گے اور اگر جہنَّم میں جانا ہوگا تو جہنَّم میں چلے جائیں گے، نَماز سے کیا ہوتا ہے۔''ایسا کہنا کُفر ہے۔
(10)کسی سے کہا گیا:''نَماز پڑھو''۔ اُس نے کہا:''اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ہمیں کیا دیا ہے جونَماز پڑھیں!''یہ کلِمۂ کُفْرہے۔
(11)نَماز کی فَرضِیّت اور ان کی رَکعتوں کی تعداد پر اِعتِراض کرنا کفر ہے ۔
(12)نَماز ''پڑھنے''کا حکم کہیں نہیں،''قائم ''کرنے کا حکم ہے وہ ہم نے دل میں قائم کی ہوئی ہے۔ایسا کہناکفر ہے۔
(13)اگرکسی نے یہ کہا:''ہم سے تو کرسچِیَن اچّھے ہیں کہ ہفتے میں ایک مرتبہ پڑھتے ہیں، ہمیں توروزانہ پانچ بار نَماز پڑھنی پڑتی ہے۔ ''یہ کلِمۂ کُفْر ہے۔
(14)کسی نے کہا :''ایک دو نَمازہوتی تو بندہ پڑھ بھی لیتا یہ پانچ کون پڑھے !''
Flag Counter