(2)کسی سے کہا گیا کہ نَماز پڑھ لے۔ اُس نے جواب میں کہا:''میں پاگل ہوں جونَماز پڑھوں اور اپنے اوپر کام بڑھاؤں!''ایسا جواب دینا کفر ہے ۔
(3) کسی نے کہا:نَماز پڑھو۔اُس نے جواب دیا:''عقلمند کو ایسے کام میں نہ پڑنا چاہیئے جس کو آخِر تک نِباہ نہ سکے۔''یا یہ کہا :(4)''میرے واسِطے اور لوگ کرلیتے ہیں۔''یہ دونوں کلماتِ کُفر ہیں۔
(فتاوٰی عالمگیری ج2 ص 268)
(5)کسی نے کہا :''نَماز پڑھنے سے مجھے کوئی سرفَرازی نہیں مل جاتی '' کہنے والے پر حکمِ کُفر ہے۔
(6)جو صِرف رَمَضانُ الْمبارَک میں نَماز پڑھتا ہے اور اس کے علاوہ نہیں پڑھتااور کہتا ہے:''یِہی بَہُت ہے کیونکہ ہرفرض نَماز ستَّر گُنا ہے ۔ ''ایسا کہناکفر ہے۔
(مِنَحُ الرَّوض ص465)
(7)پِیر سے کہاگیا:نَماز پڑھو۔ اُس نے کہا :''میرے مُرید پڑھ رہے ہیں