| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
فرماتے ہیں:یہاں سے معلوم کر لینا چاہئے کہ دین میں ادب کی کس قَدَر ضَرورت ہے۔اور سرورِ عالم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے قبلہ شریف کی بے ادَبی کرنے کے سبب منع فرمایا کہ یہ شخص نَماز نہ پڑھائے۔تو جو شخص سر سے پاؤں تک بے ادب ہو،سرورِ عالم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حق میں گستاخ ہو،اَئِمَّۂ دین کی بے ادَبی کرتا ہو،حضراتِ مشائخ پرطرح طرح سے تمسخرکرے ۔کیا ایسا شخص امام بننے کا شرعاً حق رکھتا ہے؟ ہرگز نہیں۔
(اَخلاق الصّالحین ص 13 )
مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان مذکورہ حدیث پاک کے تحت فرماتے ہیں:خیال رہے کہ یہ امام صحابی تھے مگر اِتِّفاقاً ان سے یہ خطا ہو گئی پھر توبہ کر لی کیونکہ کوئی صحابی فاسِق نہیں ،جب اِتِّفاقاً خطا پرامامت سے مَعزُول کر دیا گیا تو جان بوجھ کر بے ادَبی کرنے والاضَرورمَعزُول کر دیا جائیگا ۔
(مراٰۃ ج 1ص 459)
نَماز کے مُتَعَلِّق بکے جانے والے کُفریّات کی52مثالیں
(1)جس نے کہا:''اللہ نے میرا مال کم کیا، اب میں بھی اس کے حق میں