Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
36 - 692
کے معنی بھی لکھ دیئے ہیں تا کہ اسلامی بھائیوں کو دیگر دینی کُتُب کے مُطالَعَہ میں سہولت ہو کہ ہر کتاب میں اِس طرح کا انداز نہیں ہوتا مگر میں نے اِس کتاب میں کہیں بھی فَقَط اپنی رائے سے کوئی حکمِ شرعی قائم نہیں کیا۔ دیگرکُتُب کے ساتھ ساتھ بِالخصوص فتاوٰی رضویہ شریف سے خوب خوب رہنُمائی حاصِل کی ہے اور پھر دعوتِ اسلامی کی مَدَنی مجلس المدينة العلمیۃکےعُلَمائے کرام دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے تخریج و نظرِ ثانی کروائی ہے۔نیز مفتیانِ اہلسنّت کَثَّرَھُمُ اللہُ تَعالٰی(اللہ عَزَّوَجَلَّ ایسوں کی کثرت فرمائے ۔اٰمین) نے اِس کتاب کو بِالاِْسْتِیعاب(یعنی از ابتِداتا انتِہا)پڑھا /سنا ہے اور تفتیش فرمائی ہے اور ان حضرات کی اِجازت ملنے پر ہی اِس کی اشاعت کی گئی ہے۔
سَرسَری دیکھنے اور سیکھنے کا فرق
اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ اعلیٰ حضرت کی عنایات اور عُلَمائے اہلسنّت کی نوازشات سے آئندہ صَفَحات میں کُفرِیَّہ کلمات کی سُوالاً جواباً مختصر سی معلومات فَراہَم کرنے کی سعی کی گئی ہے جو کہ کلماتِ کفر
Flag Counter