Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
366 - 692
 اُس کو چاہئے کہ عُلَمائے اہلسنّت کی کِتابوں سے ضَرورتاً فوٹو کاپیاں کروا کر اپنی ڈائِری میں چَسپاں کر لے اور دیکھ دیکھ کر بیان سنائے۔ پڑھ کر سناتے ہوئے بھی اپنی طرف سے اگر''چُونکہ چُنانچِہ'' کرتا رہا یعنی خُلاصہ کرنے بیٹھ گیا تو خطرہ ہے کہ کیا کا کیا بول جائے!لہٰذااپنے آپ کو گناہ سے بچانا اور ثواب کمانا چاہتا ہے توعُلمائے کرام نے جو لکھا ہے صِرف وُہی پڑھ دے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ ہم سب کا ایمان سلامت رکھے ۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
''کون سے گناہ کئے جنہیں بخشوانے کیلئے نَماز پڑھیں!''کہنا
سُوال:نَماز کی دعوت دینے پر کسی نے کہا:''ہم نے کون سے گُناہ کئے ہیں جن کو بخْشوانے کیلئے نَماز پڑھیں!''اِس طرح کے جُملے کہنا کیساہے ؟
جواب:مذکورہ جُملے میں نَماز کی توہین اور اسکی فرضِیَّت کا انکار پایا جا رہا ہے اوریہ کُفْر ہے۔
''اٰمین '' کا مذاق اُڑانا
سُوال:باجماعت نَماز میں شَوافِع یا حَنابِلہ مُقتدیوں نے سورۃُ الفاتِحہ کے
Flag Counter