Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
362 - 692
(8)اذان سُن کر یہ کہنا :کیا شور مچا رکھا ہے!اگر یہ قول خود اذان کو ناپسند کرنے کی وجہ سے کہا ہو تو کُفر ہے۔
 (عالمگیری ج2ص269 )
نَماز کی توہین کے بارے میں سُوال جواب

بے وضو نَماز پڑھنا کیسا؟
سُوال:جان بوجھ کر بے وُضونَماز پڑھنا کیسا ہے؟
جواب:بِلاعُذرجان بوجھ کربِغیروُضو کے نَماز پڑھنا کفر ہے۔ جبکہ اسے جائز سمجھے یا استہزاء ً (یعنی مذاق اڑاتے ہوئے)یہ فعل کرے۔
  (مِنَحُ الرَّوض الاْزھَر للقاری ص468)
''نَماز کی وجہ سے مُصیبتیں آتی ہیں ''کہنا کیسا؟
سُوال:کسی نے نَمازی سے کہا:''تُونَماز پڑھتا ہے اِس لئے تجھ پرمُصیبتیں آتی ہیں اب تُو ہی بُھگَت۔''یہ قول کیسا ہے؟
جواب:ایسا کہنا کُفْر ہے۔ ميرے آقا اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :جو نَمازیوں،روزہ داروں پر ان کے نَماز ،روزہ کی وجہ سے طَعن وتَشنِیع کرے وہ کا فِر ہے۔
 (ماخوذازفتاوٰی رضویہ ج14 ص356 )
Flag Counter