Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
361 - 692
 تجدیدِ نکاح کا حکم دیا جائے گا۔ واللہُ تعالٰی اعلم۔
  (فتاوٰی رضویہ ج 21 ص215)
اذان کے مُتَعلِّق کُفرِیہ کلِمات کی8 مثالیں
(1)جو اذان کا مذاق اُڑائے وہ کافر ہے۔
 (فتاوٰی رضویہ ج 5 ص102)
(2)اذان کی تحقیر کرتے ہوئے کہنا کہ''گھنٹی کی آواز نَماز کی اطِّلاع دینے کے لئے زیادہ اچّھی ہے''کفر ہے۔
(3)جواذان دینے والے کواذان دینے پرکہے :''تُو نے جھوٹ بولا ''ایسا شخص کافر ہو گیا۔
 (فتاوٰی قاضی خان ج4 ص 467 )
(4)جس نے کسی مُؤَذِّن کے بارے میں اذان کے مذاق کے طور پر کہا :یہ کون محروم ہے جواذان کہہ رہا ہے؟ یا(5) اذان کے بارے میں کہا :غیر معروف سی آواز ہے یا کہا:(6)اجنبیوں کی آواز ہے ،یہ تمام اقوال کفر ہیں۔ یعنی جب کہ بطورِ تحقیر (حقارت)کہے۔
 (مِنَحُ الرَّوض الاْزھَر للقاری ص 495 )
(7)ایک نے اذان کہی دوسرا مذاق اُڑانے کے لئے دوبارہ اذان کہے تو اس پر حکمِ کفر ہے۔
   (مَجْمَعُ الْاَنْہُر ج2 ص509)
Flag Counter