(6)''جس نے کہا :''عُلَماء جو بتاتے ہیں اسے کون کرسکتا ہے!''یہ قَول کفر ہے۔ کیونکہ اِس کلام سے لازِم آتا ہے کہ شَریعت میں ایسے اَحکام ہیں جو طاقت سے باہَر ہیں یاعُلَماء نے انبِیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام پر جھوٹ باندھا ہے۔ معاذَ اﷲ!عَزَّوَجَلَّ
(مِنَحُ الرَّوض ص470۔471)
(7)یہ کہنا :''ثَرِید کا پِیالہ عِلمِ دین سے بہتر ہے۔'' کلِمۂ کفر ہے۔
(8)عالمِ دین سے اِس کے علم ِ دین کی وجہ سے بُغض رکھنا کفر ہے یعنی اس وجہ سے کہ وہ عالمِ دین ہے۔
(9)جو کہے:''فسادکرنا عالم بننے سے بہتر ہے''ایسے شخص پر حکمِ کفر ہے ۔
(فتاوٰی عالمگیری ج2 ص 271)