| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
بَسبَبِ علمِ دین توہین کرنا یا علوی صاحِبان یا ساداتِ کرام کی شرافتِ حَسَب نَسَب کے سبب کسی قسم کا توہین آمیز لفظ بولنا کُفر ہے۔
''مولوی بنو گے تو بھوکے مرو گے'' کہنا
سُوال:''دُنیوی تعلیم حاصِل کرو گے تو عیش کرو گے،علمِ دین سیکھ کر مولوی بنو گے تو بھوکے مرو گے '' یہ کہنا کیسا؟
جواب:اِس جملہ میں علم ِدین کی توہین کا پہلو نُمایاں ہے اس لئے کفر ہے ۔ قائل پر توبہ و تجدیدِ ایمان لازِم ہے اور اگر علم وعُلماء کی توہین ہی مقصود تھی تو قَطعی کفر ہے قائل کافر ومُرتَد ہوگیا اور اُس کا نکاح بھی ٹوٹا اور پچھلے نیک اعمال بھی ضائِع ہوئے۔
توہینِ عُلَما کے مُتَعلِّق10پَیرے
(1)جتنے مولوی ہیں سب بدمَعاش ہیں کہنا کفر ہے جبکہ بَسبَب علمِ دین، علمائے کرام کی تحقیر کی نیّت سے کہا ہو۔
(ماخوذازفتاوٰی امجدیہ ج 4 ص 454)
(2) یہ کہنا:''عالم لوگوں نے دیس خراب کر دیا۔''کلِمۂ کُفر ہے
( ماخوذازفتاوٰی رضویہ ج14 ص 605 )