جواب:مُطلَقًاعُلَماء حقّہ کے بارے میں ایسا جملہ کہنا کُفر ہے۔
عالِم دین کو حَقارت سے مُلّا کہنا
سُوال:جو عُلمائے کرام کو تحقیر کی نیّت سے '' مُلّا مُلّا ''یا '' مُلّا لوگ''کہے اُس کیلئے کیا حکم ہے؟
جواب:اگربَسبَبِ علمِ دین علمائے کرام کی تحقیر کی نیّت سے کہا توکلِمۂ کُفْر ہے ۔چُنانچِہ ملا علی قاری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ الباری فرماتے ہیں :''جس نے (توہین کی نیّت سے )عالم کو عُوَ یلِم یا عَلَوی (یعنی مولیٰ علی کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی اولاد)کو عُلَیْوی کہا اُس نے کفر کیا۔''
اُردو خواں''عُوَ یلِم'' یا'' عُلَیوی''نہیں بَولتے۔البتّہ بعض اوقات بے باکوں کی زَبانوں سے مولوا،مُلَّڑ وغیرہ الفاظ سننا(سگِ ِ ِ مدینہ کو)یاد پڑتا ہے۔ بہرحال عالمِ دین کی