Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
355 - 692
عُلَماء کی تحقیر مقصود ہو۔
''دین پر عمل کو مولویوں نے مشکِل بنا دیا ہے''کہنا کیسا؟
سُوال:یہ کہنا کیسا ہے کہ''اللہ عَزَّوَجَلَّ نے دین کو آسان اُتارا تھا مگرمولویوں نے مشکِل بنا دیا!''
جواب:یہ عُلَماء کی توہین کی وجہ سے کلمۂ کُفر ہے ۔کیونکہ فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام فرماتے ہیں:
اَلْاِسْتِخْفَافُ بِا لْاَشْرَافِ وَالْعُلَمَاءِ کُفْر۔
یعنی اَشراف (ساداتِ کرام)اور عُلَماء کی تَحقیر(انہیں گھٹیا جاننا) کُفر ہے۔
(مَجْمَعُ الْاَنْہُر ج2ص509)
سنّی عالم کے بیان کی تَحقیر
سُوال:قراٰن وحدیث کی روشنی میں کئے جانے والے بدمذہبوں کے رَدّ پر مُشتمِل عُلَمائے اہلسنّت کے بیان کو بطورِ تحقیر ''ہَڑا ہُوڑی ''کہنا کیسا ہے ؟
جواب:کُفْر ہے۔ہاں اگر صِرف اندازِ بیا ن کو نامناسب کہنا مقصود ہو تو کُفرنہیں۔
مولویوں والا انداز
سُوال:سُنّی عالمِ دین کی طرز پر قراٰن وسنّت کے مطابِق کئے جانے والے
Flag Counter