جواب:اگر علمِ دین سے نفرت کے سبب جاہل کو عالم سے بہتر سمجھتا ہے تو یہ کفر ہے ۔ فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہ السلام فرماتے ہیں:اس طرح کہنا:''عِلم سے جَہات بہتر ہے یا عالِم سے جاہل اچّھا ہوتا ہے۔'' کُفر ہے۔
(مَجْمَعُ الْاَنْہُر ج2 ص 511)
جبکہ علمِ دین کی توہین مقصود ہو۔
طالبِ علمِ دین کو کُنویں کا مینڈک کہنا
سُوال:دینی طالبِ عِلم یا عالِمِ دین کوبَنَظرِحَقارت کُنویں کا مَینڈک کہنا کیسا ہے ؟
جواب: کُفرہے ۔
''مولوی لوگ کیا جانتے ہیں''کہنا کیسا؟
سُوال:ایک شخص نے کسی بات پر حَقارت کے ساتھ کہا:''مولوی لوگ کیا جانتے ہیں !''اُس کا اس طرح کہنا کیسا؟
جواب:کفر ہے ۔میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت ، مولیٰنا شاہ امام اَحمد رضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فرماتے ہیں:''مولوی لوگ کیا جانتے ہیں؟''کہنا کُفر ہے
(فتاوٰی رضویہ ج 14 ص 244)
جبکہ