Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
353 - 692
 ویرانوں کا رُخ کر جاؤ اور تمام عمر آہ و زاری میں بسر کر دو''اس کے بعد فرمانے لگے:''کاش!میں درخت ہوتا جسے کاٹ دیا جاتا۔''
( الزھد للامام احمد بن حنبل ص162، رقم 740)
میں بجائے انساں کے کوئی پودا ہوتا یا

نَخل1؎بن کے طیبہ کے باغ میں کھڑا ہوتا
کاش مجھے ذَبح کر دیا جاتا
ابنِ عساکِر نے تاریخِ دِمشق جلد 47 صَفْحَہ193 پر حضرتِ سیِّدُنا ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ کلمات نَقل کیے ہیں:کاش!میں دُنبہ ہوتا، مجھے کسی مہمان کے لیے ذَبح کر دیا جاتا، مجھے کھاتے اور کِھلا دیتے ۔
جاں کنی 2؎ کی تکلیفیں ذَبح سے ہیں بڑھ کر کاش!       مُرغ  بن  کے  طیبہ  میں  ذَبح  ہوگیا  ہوتا

مَر غزار  3؎    طیبہ   کا     کوئی    ہوتا    پروانہ              گردِ  شمع  پِھرپِھر  کر  کاش ! جل  گیا  ہوتا

                           کاش!خَر4؎یا خَچَّر  یا گھوڑا  بن کر آتا اور

                                                مصطَفٰے نے کُھونٹے سے باندھ کر رکھا ہوتا
مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ

1؎ کھجور کا درخت،عام درخت۔ 2؎نزع کا عالم،انسان کی روح نکلنے کاعمل۔ 3؎سبزہ زار 4؎ گدھا۔
Flag Counter