Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
347 - 692
 تک کہ ان کے بے عمل کو بھی!ہاں، وہ ہم سے پُوچھئے، مولیٰ عَزَّوَجَلَّ فرماتا ہے:
ثُمَّ اَوْرَثْنَا الْکِتٰبَ الَّذِیۡنَ اصْطَفَیۡنَا مِنْ عِبَادِنَا ۚ فَمِنْھُمْ ظَالِمٌ لِّنَفْسِہٖ ۚ وَ مِنْھُمْ مُّقْتَصِدٌ ۚ وَ مِنْھُمْ سَابِقٌۢ بِالْخَیۡرٰتِ بِاِذْنِ اللہِ ؕ ذٰلِکَ ھُوَ الْفَضْلُ الْکَبِیۡرُ ﴿ؕ32﴾
ترجَمۂ کنزالایمان:پھر ہم نے کتاب کا وارِث کیا اپنے چُنے ہوئے بندوں کو تو ان میں کوئی اپنی جان پرظُلم کرتا ہے اور ان میں کوئی مِیانہ چا ل پر ہے اور ان میں کوئی وہ ہے جو اللہ(عَزَّوَجَلَّ)کے حکم سے بھلائیوں میں سبقت لے گیا یہی بڑا فضل ہے۔ (پ22 فاطر 32)
 مذکورہ ٔ بالا آیتِ کریمہ فتاوٰی رضویہ جلد21 صَفْحَہ530 پرنَقل کرنے کے بعدمیرے آقا اعلیٰ حضرت ، اِمامِ اَہلسنّت،مولیٰناشاہ امام اَحمد رَضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن مزیدفرماتے ہیں:دیکھو بے عمل (عُلماء جو)کہ گناہوں سے اپنی جان پرظُلم کر رہے ہیں انھیں بھی کتاب کا وارِث بتایا اورنِرا(یعنی فَقَط) وارِث ہی نہیں بلکہ اپنے چُنے ہوئے بندوں میں گِنا۔ اَحادِیث میں آیا، رسولُ اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلَّم نے اِس آیت کی تفسیر میں فرمایا:ہم
Flag Counter