سُوال:کیا عالِم ِبے عمل کی توہین بھی کفر ہے؟
جواب:بسَبَبِ علمِ دین عالمِ بے عمل کی توہین کرنا بھی کُفر ہے۔ عالمِ بے عمل بھی علمِ دین کی وجہ سے جاہِل عبادت گزار سے بَدَرَجَہا افضل و بہتر ہے۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت ، اِمامِ اَہلسنّت، مولیٰنا شاہ امام اَحمد رضا خان عَليْہِ رحمۃُ الرَّحمٰن فرماتے ہیں:اور قراٰن شریف انھیں (یعنی عُلمائے حق کو)مُطلَقاً وارِث بتا رہا ہے ، حتّٰی کہ ان(میں)کے بے عمل(عالم)کوبھی یعنی جبکہ عقائد ِحقّ پر مستقیم(یعنی صحیح العقیدہ سُنّی)اورہِدایت کیطرف داعی(بلانے والا)ہو کہ گمراہ(عالم) اور گمراہی کی طرف بلانے والا (مولوی)وارِثِ نبی نہیں نائبِ ابلیس ہے۔ وَالعِیاذُ بِاللہِ تعالٰی ۔ ہاں، ربّ عَزَّوَجَلَّ نے تمام عُلماءِ شریعت کو کہاں وارِث فرمایا ہے؟ یہاں