Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
341 - 692
 نے کہا :''شریعت پر عمل نہیں کریں گے ہم تو رسم و رَواج کی پابندی کریں گے'' ایسا کہنا بعض مشائِخ کے نزدیک کفر ہے۔
       (بہارِ شریعت حصہ 9 ص183، عالمگیری ج2 ص 272)
(30)جو کہے:علمِ شریعت میں توحید نہیں یا (31)کہے :علمِ حقیقت ،علمِ شریعت سے اعلیٰ ہے جب کہ مقصود شریعت کی توہین ہو یا (32)کہے:''علمِ شریعت کی کوئی حقیقت نہیں ''یہ سب کفریہ کلمات ہیں ۔
   ( مَجْمَعُ الْاَنْہُر  ج2 ص511 )
(33)جس نے توہین کی نیَّت سے کسی عالم برحق کا صحیح فتویٰ زمین پر پھینکا یا
(34)کہا:شریعت کیا ہے!دونوں چیزیں کفر ہیں۔
( مِنَحُ الرَّوض ص472)
(35)جس نے کہا:''عالم شوہر پر لعنت ہو ''یہ قول کفر ہے کیونکہ اس نے علم کے وَصف(یعنی علم)پر لعنت کی اورشریعت کی توہین کی۔
(اَیضاً)
(36)جو کہے:عُلَماء جو علم سکھاتے ہیں محض قصّے کہانیا ں ہیں یا(37)خواہِشات ہیں یا محض دھوکہ ہیں یا (38)کہا :میں حیلوں کے علم کا مُنکِر ہوں۔ یہ تمام کفریہ کلمات ہیں۔
 (عالمگیری ج2 ص 270 )
Flag Counter