Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
340 - 692
(21)جو تَیَمُّم کرنے والے پر ہنسے اُس پر حکمِ کفر ہے۔
( مِنَحُ الرَّوض ص473)
(22)مُطلَقاً تَیَمُّم کا انکار کفرہے نیز(23)تَیَمُّم کو جاہِلوں کا فعل سمجھنا بھی کفر ہے۔
(24)یہ کہا:''میں شرع وَرع نہیں جانتا''یا(25)کہا :میں شریعت کا کیا کروں !دونوں کفریات ہیں۔
(مجمع الاْنھُر  ج2 ص 510 )
(26)اگر کوئی یہ دعویٰ کرے کہ میں دَرَجات طے کرتے کرتے ایسے دَرَجے تک پَہنچ گیا ہوں کہ اب میں اَحکاماتِ اِلہِٰیَّہ کا مُکلَّف (یعنی پابند)نہیں رہا۔ میرے لئے حلال و حرام،اِطاعت و معصیَّت سب برابر ہیں تو ایسا مُدَّعی (یعنی دعویٰ کرنے والا) کافر ہے۔
(27)''شریعت صرف مولویوں کیلئے ہے۔''ایسا کہنا کفر ہے۔
(28)اگر کوئی بُلند جگہ پر بیٹھے اور اُس کے ارد گرد لوگ ہوں جو اس سے مسائل پوچھیں اور ہنسیں اور اسے تکيے سے ماریں یعنی شریعت کا مذاق اُڑائیں تو سب پر حکمِ کُفر ہے۔
 (مِنَحُ الرَّوض ص471)
(29)کسی شخص کو شریعت کا حکم بتایا کہ اس مُعامَلے میں یہ حکم ہے ۔اس
Flag Counter