| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
(13)اگر کسی نے حدیثِ پاک یا تفسیر کی کتابوں کوتوہین اور حَقارت کی نیّت سے پھینکا یا پھاڑ دیا تو کافِر ہے۔
(14)مَسْئَلَۂ شریعت سن کر کہنا:''یہ فُضول گھڑَنت اور زَبردستی کا لٹھ چلانا ہے۔''یہ کلِمۂ کُفْر ہے۔
(15)اگر کوئی گمان کرے کہ ''مسلمان اسلام ہی کی وجہ سے کافروں سے پیچھے رہ گئے ہیں۔''تو ایسا شخص کافر ہے۔
(16)اگر کوئی خالص دینی تعلیمات کے بارے میں کہے:''مسلمان ترقّی اُسی وقت کرسکتے ہیں جب کہ اپنی دینی بَوسیدہ تعلیمات کو چھوڑ دیں ''ایسا کہنے والا کافر ہے۔
(17)''ہم کوشریعت منظور نہیں ،رَواج منظور ہے''کہنا کلِمۂ کفر ہے ۔
(فتاوٰی رضویہ ج14 ص691)
(18)شریعت کو فرضی اور خود ساختہ کہنا کفرہے۔
(اَیضاً ج15 ص 278)
(19)''شریعت تو مولویوں کی گھڑی ہوئی باتیں ہیں''ایسا کہنا کفر ہے ۔
(20)عِدّت کا انکار کرناکُفر ہے مَثَلاً یہ کہنا کہ عِدّت کی کچھ ضَرورت نہیں۔
(ماخوذ از فتاوٰی رضویہ ج14 ص 653)