Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
338 - 692
(7)کسی کے سامنے شریعت کی بات کی۔ اُس نے کہا:''شریعت گئی بھاڑ میں!کیا ہر وقَت شریعت شریعت کرتے رہتے ہو ۔''ایسا کہنے والا کافر ہے۔
(8)کسی سے کہا گیا:تُو کون سے مذہب پر ہے شافِعی یا حنفی ؟ اُس نے جواب دیا:''میں دونوں مذہبوں پر لعنت بھیجتا ہوں ''یہ کلِمۂ کُفْر ہے۔
(حاشیۃ الطّحطاوی علی الدّرالمختارج2 ص 479)
(9)جو کہے:''ساری شریعت حیلوں اور دھوکے بازی کا نام ہے ۔''وہ کافر ہے۔
(البحرُ الرّائق ج5 ص 207)
(10)جس شخص کے سامنے شریعت کا ذِکر کیا گیا ،اُس نے ناپسندیدگی کی آواز نکالی یا اظہار کیا یا کہا:یہ تو شَر ہے۔ اُس نے کفر کیا۔
    ( مِنَحُ الرَّوض ص475)
(11)اگر کسی کو حدیث سنائی جائے تو وہ کہے:''میں نے اِسٹوریاں بَہُت سنی ہیں بس کر و۔''کہنے والے پر حکمِ کفر ہے۔
(12)جس کے سامنے حدیث پڑھی گئی تو اس نے کہا :''(ایسی حدیثیں تو ) بَہُت سنی ہیں ۔''اگر بطورِ تحقیر کہاہے تو کفر ہے۔
  (فتاوٰی بزازیہ ج6 ص 328)
Flag Counter