شریعت کی توہین کے مُتَعَلِّق کُفریّات کی38 مثالیں
(1)جوشخص کسی حکمِ الہٰیعَزَّوَجَلَّ ے بارے میں کہے:''اس پر کون قادِر ہے جو اسے بجالائے'' ایسے پر حکمِ کفر ہے۔
(2)جو کہے:مجھے اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کا حکم یا(3)نبیِّ رحمت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شریعت پسند نہیں یا (4)اسے کہا گیا کہ اﷲتعالیٰ نے بَیک وقت چار بیویاں رکھنا حلال کی ہیں۔ اس نے کہا:مجھے یہ حکم پسند نہیں یہ تینوں کلماتِ کفر ہیں۔
(5)شریعت کا مذاق اُڑانا یا (6)توہین کرنا کفر ہے۔
(بہارِشریعت حصہ9 ص183 ،فتاوٰی خیریہ ج1 ص105 )