Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
335 - 692
''ہم پررب کا کرم ہے''کے تیرہ حُروف کی نسبت سے پچھلی اُمتّوں کے اَعمال کی 13 جھلکیاں
(1تا 9 اَحکام خاص یہود کیلئے تھے اور بَقِیَّہ میں کئی دوسری اُمّتیں بھی شامل تھیں )۔
(1)زکوٰۃ میں چوتھائی مال ادا کرنا فرض تھا(1)(2)چَربی حرام تھی(2)(3)اُونٹ کا گوشت حرام تھا(3)(4تا6)جس عُضو سے گناہ ہوتا تھااُس کو کاٹ دیا جاتا تھا،قِصاص میں قَتل کرنا لازِم تھا، دِیَت( یعنی خون بہا)مشروع نہ تھی(4)(7۔8)نَجس کپڑا کاٹے بِغیر پاک نہیں ہوتا تھا۔ بعض گناہوں کی سزا میں ان کی صورَتوں کو مسخ کر کے بندر اور خِنزیربنا دیا جاتا تھا (5)(9)ہفتہ کے دن شکارکی اجازت نہ تھی(6) (10تا12)مالِ غنیمت حلال نہیں تھا، مسجِد کے سوا کسی اور جگہ نَماز نہیں پڑھ سکتے تھے، تَیَمُّم کی سَہولت نہیں تھی(7)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ

(1)تفسیر بغوی، البقرۃ، زیر آیت 286،ج1ص209(2) بخاری ج2 ص462 حدیث 3460(3) دُرّمنثور، الانعام زیر آیت 146 ج3 ص377(4) روح المعانی، الاعراف،زیر آیت157، ج9، ص 109(5) تفسیرکبیر، البقرۃ زیر آیت286 ج3 ص 121 (6) دُرّمنثور، البقرۃ زیر آیت 65 ج1 ص185(7) بخاری ج 1 ص 133۔134حدیث 335مراٰۃ ج8 ص 9
Flag Counter