Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
333 - 692
 ہیں :جو شخص حدیث کا منکر ہے وہ نبی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلَّم کا منکر ہے اور جو نبی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلَّم کا مُنکِر ہے وہ قراٰنِ مجید کا منکر اورجو قراٰن مجید کا منکر ہے اللہ واحدِقَہّار کامنکِرہے اور جو اللہ کا منکر ہے صریح مُرتَد کافِر ہے۔
 (فتاوٰی رضویہ ج 14 ص 312)
حد یث ،خبر اور مُتَوَاتِرکی تعریفات
سُوال:برائے مہربانی ، ''حدیث''''خبر''اور''مُتَوَاتِر''کی تعریفات بیان کر دیجئے ۔
جواب:شارِحِ بخاری ، نائبِ مفتیٔ اعظم ہند حضرتِ علامہ مولیٰنا مفتی محمد شریف الحق امجدی علیہ رحمۃ اللہ القوی ، نُزْھَۃُ الْقاری شَرحِ صحیح بُخاری جلد اوّل صَفْحَہ31 پر ان کی تعریفات یُوں بیان فرماتے ہیں:حدیث:حُضورِ اقدس صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے قول ،فِعل، حال اور تقریر کو کہتے ہیں۔ بعض حضرات اس میں تعمیم کرتے ہیں کہ صَحابی اور تابِعی کے اقوال و افعال، اَحوال وتَقریرات بھی حدیث ہیں ۔ لیکن عام شائِع ذائِع پہلا ہی مُحاوَرَہ ہے۔ لفظِ حدیث سے اوّل وَہلَہ(یعنی پہلی ہی بار )میں ذِہن اِسی طرف جاتا
Flag Counter