Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
330 - 692
 ماری اُس کیلئے کیا حکم ہے؟
جواب:ایسا کرنا کُفر ہے۔اگر کسی نے حدیث یا شرعی مسائل یا سیرت(رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم )کی کتاب کوتوہین اور حقارت کی نیّت سے پھینکا یا پھاڑ دیا تو اُس پر حکمِ کفر ہے۔
(ایمان کی حفاظت ص80)
 فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلام فرماتے ہیں:فِقہ کی کتاب کی توہین کفر ہے۔
   (فتاوٰی رضویہ ج14 ص285، مِنَحُ الرَّوض ص 473)
جو فِقْہْ کا بِالکل ہی انکار کرے اُ س کا حکم
سُوال:فِقہ کسے کہتے ہیں اورجوسِرے ہی سے فِقہ کو تسلیم نہ کرے اُس کیلئے کیا حکم ہے؟
جواب: فِقہ (فِق۔ہْ)کے لُغوی معنیٰ کلام کرنے والے کے کلام سے اس کی غَرَض(مقصد)کو سمجھنا ہے
(کتابُ التعریفات ص 11)
اِصطِلاح میں اَلْعِلْمُ بِاَحْکَامِ الشَّرِیْعَۃِ یعنی شریعت کے فروعی اَحکام کے علم کو فِقْہ کہتے ہیں ۔
 (اَلْمُفْردات ص 64)
 فِقْہ کے انکار کرنے والے کے مُتَعَلِّق فتاوٰی رضویہ جلد14 صَفْحَہ نمبر 622 پرمیرے آقا اعلیٰ
Flag Counter