سُوال:وِراثَت کی تقسیم پر گفتگو ہورہی تھی ۔زید نے خالد سے کہا کہ ہم تم اور سبھی مسلمان شریعت کے پابند ہیں لہٰذا شریعت کے مطابِق فیصلہ ہونا چاہیے ۔ خالد جو وِراثَت کے مال پر قبضہ کیے ہوئے تھا اُس نے کہا:''ہم کو شریعت نامنظور ہے بلکہ رَواج منظور''اس جملہ کہنے کی وجہ سے خالِد پر کیا حکم ہے؟
جواب :خالد پر حکمِ کفر ہے اور یہ کہ اس کانِکاح فَسخ ہوگیا(یعنی نکاح ٹوٹ گیا)اس پر توبہ فرض ہے ، نئے سرے سے اسلام لائے۔ اس کے بعد اگر عورت راضی ہو اس سے دوبارہ نکاح کرے۔
شرعی مسائل کی کتاب کی توہین
سُوال:کسی نے حدیث یاشرعی مسائل کی کتاب بطورِ توہین زمین پر دے