Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
328 - 692
(4)مطلقاً اس طرح کہنا :''میرا مَحشر سے کیاتَعَلُّق!یا کہا:(5)میں مَحشر(یعنی مرنے کے بعد زِندہ ہو کر جمع ہونے کی جگہ)سے نہیں ڈرتا یا کہا :(6)میں قِیامت سے نہیں ڈرتا''یہ تینوں اقوال کفرِیہ ہیں۔
(الفتاوی البزازیۃ علی ہامش الفتاویٰ الھند یۃ ج6 ص 343)
(7)جس نے کہا:دنیا میں روٹی ہونی چاہئے، آخِرت میں جو چاہے ہو۔ یہ کلِمۂ کُفْر ہے۔
( مِنَحُ الرَّوض ص 522)
(8)حسابِ قِیامت کے مُنکِر(انکار کرنے والے)پر حکم کفر ہے۔
( مِنَحُ الرَّوض ص 520، بہار شریعت حصہ اول ص3 7)
شَرِیعت کی توھین کے بارے میں سُوال جواب
سُوال:شریعت کی توہین کرنا کیسا ہے ؟
جواب:کفر ہے۔ فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام فرماتے ہیں:جس شخص نے شریعت یا اس کے مسائل کی توہین کی اُس نے کُفر کیا۔
    (مِنَحُ الرَّوْض الْاَزْہَر ص473)
Flag Counter