Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
326 - 692
تو اس پر ولید کہنے لگا :'' مجھے اور بھی رقم دیدے، قِیامت میں دُگنی دیدوں گا۔''ولید کا یہ قَول کیسا ہے؟
جواب:ولیدِ پلید کا یہ قَولِ بد ترازبَول کُفریہ ہے۔فُقَہائے کرام ر َحِمَہُمُ اللہُ السَّلام فرماتے ہیں:جو قرض خواہ سے کہے:''دس(روپے)اور دیدے قِیامت میں بیس لے لینا''یہ قول کفر ہے۔
       ( مِنَحُ الرَّوض ص 521)
''آخِرت میں جو سب کا ہو گا وہ اپنا ہوگا ''کہنا کیسا؟
سُوال:زید کو نیکی کی دعوت دی گئی تو کہنے لگا:''میں تو بھائی گنہگار ہوں، آخِرت میں جو سب کا ہو گا وہ اپنا ہو گا۔''ایسا کہنا کیسا ہے؟
جواب:ایسا کہنا نہایت سخت بات اور گناہ پر دلیری ہے ۔ہر شخص کو اللہ عَزَّوَجَلَّ کی پکڑ سے ڈرتے رہنا چاہیے۔البتّہ اگر اس نے یہ جملہ عذابِ آخِرت کو ہلکاجانتے ہوئے کہاتو کفر ہے۔
قِیامت میں رشوت دینی پڑ یگی ''کہنا کیسا؟
سُوال:کسی مالدا ر کوجَمعِ مال میں زیادہ وقت صَرف کرنے کے بجائے نیک اعمال کیلئے وقت نکالنے کی درخواست کی گئی توکہنے لگا:''بھائی!
Flag Counter