| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
ہے ؟ لوگوں نے عرض کی:یہ ہَرْ شٰی گھاٹی ہے۔ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:گویا کہ میں یونُس(عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلام )کو دیکھ رہا ہوں وہ ایک طاقت ورسُرخ اونٹنی پر سُوار ہیں جس کی لگام کھجور کی چھال سے بنی ہوئی ہے، اُنہوں نے اُونی جُبّہ پہنا ہوا ہے اور وہ لَبَّیْکَ پڑھتے ہوئے جا رہے ہیں ۔
(صَحِیح مُسلِم ص103 حدیث 268، 269)
جِنّات کا گُزَشتہ حالات بتا دینا
سُوال:بے شک قراٰنِ پاک سے ثابِت ہے کہ جِنّات علمِ غیب نہیں رکھتے ۔ مگر بعض اوقات ''حاضِرات کے جِنّات'' گُزَشتہ حالات دُرُست بتا دیتے ہیں ،اِس میں کیا راز ہے؟
جواب:یقینا بسا اوقات شریر جِنّات گزَشتہ حالات کی دُرُست اِطِّلاعات دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں مَثَلاً آپ کو دس سال قَبل سخت بخار آ گیا تھا یا آپ 15 سال قَبل فُلاں قبرِستان میں ڈر گئے تھے یا آپ کے بچّے کو سر پر چوٹ آ گئی تھی وغیرہ وغیرہ ۔ آپ کے بارے میں گزَشتہ حالات بتانے کی وجہ یہ ہے کہ یہ باتیں وہ ''حاضِری کا