Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
321 - 692
 مکّۂ مکرَّمہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ معظَّم ہے:''بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ نے زمین پر حرام فرما دیا ہے کہ وہ انبِیاء (عَلَیْہِم الصَّلٰوۃُ وَ السَّلام )کے جسموں کو کھائے ۔اللہ (عَزَّوَجَلَّ)کے نبی زندہ ہیں اور ان کو روزی دی جاتی ہے۔''
( اِبنِ ماجہ حدیث1637 ج 2ص291)
دو انبِیائے کرام لبّیک پڑھ رہے تھے
   انبیاء عَلَیْہِم الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام اپنے مزاراتِ طیّبات سے نکل کر زمین وآسمان کے اطراف میں آتے جاتیاور تَصرُّف فرماتے ہیں۔چنانچِہ''صحیح مسلم''میں ہے:اللہ کے مَحبوب،دانائے غُیُوب،مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم وادئ اَزْرَق سے گزرے تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نےفرمایا :یہ کون سی وادی ہے؟ لوگوں نے بتایا:یہ وادئ اَزْرَق ہے ۔آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : گویا میں موسیٰ علیہ الصلوٰۃو السلام کو ثَنِیَّہ(گھاٹی )سے اترتے ہوئے دیکھتا ہوں اور وہ بُلند آواز سے تَلْبِیَہ (یعنی لَبَّیْکَ)کہہ رہے ہیں۔ پھر آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ایک گھاٹی ہَرْ شٰی پر تشریف لائے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:یہ کون سی گھاٹی
Flag Counter