Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
320 - 692
 آپ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہ الصَّلٰوۃ والسَّلام اپنی مبارَک لاٹھی سے ٹیک لگائے کھڑے رہے یہاں تک کہ بحکمِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ دِیمک نے آپ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہ الصَّلٰوۃ والسَّلام کے عَصا شریف (یعنی مبارک لاٹھی )کو کھا لیا اور یوں آپ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃ والسَّلام کا جسمِ نازنین زمین پر تشریف لے آیا۔ اب جنّات اور انسانوں کو آپ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃ والسَّلام کی ظاہِری وفات کا علم ہوا۔
(مُلَخَّص از عجائبُ القراٰن ص 189 ۔ 192،خزائن العرفان ص773۔774)
اللہ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
حیاتُ الْاَنبِیاء
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِس قراٰنی حِکایت سے درس ملاکہ حضراتِ انبِیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے مُقدَّس اَجسام بعدِ رِحلَت بھی سلامت رہتے ہیں،بعدِوفات قَبْر کی مِٹّی انہیں نہیں کھا سکتی۔''سُنَنِ اِبنِ ماجَہ''میں ہے:سرکارِ مدینۂ منوَّرہ، سلطانِ
Flag Counter