نَبِیِّنَا وَعَلَیْہ الصَّلٰوۃ والسَّلام نےجِنّات کے ایک گُرَوْہْ (گُ۔رَوْہْ)کو اس کام پر لگادیا ۔ عمارت ابھی تعمیری مَراحِل سے گزر رہی تھی کہ آپ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃ والسَّلام کی وفاتِ ظاہِری کا وَقْت بھی قریب آ گیا۔ آپ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃ والسَّلام نے دُعا مانگی:یااللہ عَزَّوَجَلَّ!میری وفات ان جنّات پر ظاہِر نہ فرما اور وہ برابر عمارت کی تکمیل میں مصروفِ عمل رہیں اور ان سبھوں کو جو علمِ غیب کا دعویٰ ہے وہ بھی باطِل ٹھہرجائے ۔ یہ دُعا مانگ کر آپ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃ والسَّلام محراب میں داخِل ہو گئے اور حسبِ عادت اپنا عَصا مبارَک ٹیک کر عبادت میں کھڑے ہو گئے اور اِسی حالت میں آپ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہ الصَّلٰوۃ والسَّلام کی وفات ہو گئی۔ مگر مزدور جنّا ت برابر کام میں مصروف رہے۔ عرصۂ دراز تک آپ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہ الصَّلٰوۃ والسَّلام کااسی حالت میں رَہنا جِنّات کے لیے کوئی نئی بات نہیں تھی، کیونکہ وہ بارہادیکھ چکے تھے کہ آپ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہ الصَّلٰوۃ والسَّلام ایک ایک ماہ بلکہ کبھی کبھی دو دو ماہ برابر عبادت میں کھڑے رہا کرتے ہیں ۔ اَلغَرَض ظاہِری انتِقال کے بعد ایک سال تک