Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
318 - 692
 ارشاد فرما دیا جائے تو مدینہ مدینہ۔
جواب:حضرتِ سیِّدُنا سُلَیمان عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃ والسَّلام کی عمر شریف 53 سال کی ہوئی ،13 برس کی عمر میں آپ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہ الصَّلٰوۃ والسَّلام کو بادشاہت ملی،40 برس تک آپ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃ والسَّلام تختِ سلطنت پر جلوہ افروز رہے۔ آپ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃ والسَّلام کا مزارِفائضُ الانوار بیتُ المُقدَّس میں ہے۔ آپ عَلٰی نَبِیِّنَا وعَلَیْہِ الصَّلٰوۃ والسَّلام کی مثالی وفاتِ ظاہِری کا ایمان افروز واقِعہ بھی سن لیجئے:
  مُلکِ شام میں جس جگہ حضرتِ سیِّدُناموسیٰ کلیمُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃ والسَّلام کا خَیمہ گاڑا گیا تھا ٹھیک اُسی (بَرَکت والی)جگہ حضرتِ سیِّدُنا داؤد عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہ الصَّلٰوۃ والسَّلام نے بیتُ المُقدَّس کی بُنیاد رکھی۔ مگر عمارت پوری ہونے سے قَبل ہی حضرتِ سیِّدُناداو،د عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃ والسَّلام کی وفاتِ ظاہِری کا وَقت آگیا چُنانچِہ اپنے فرزندِ اَرجُمند حضرتِ سیِّدُنا سُلیمان عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃ والسَّلام کو اس عمارت کی تکمیل کی وصیّت فرمائی۔ حضرتِ سیِّدُنا سُلیمان عَلٰی
Flag Counter