Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
314 - 692
وُجُود کااِنکار یا بدی کی قوّت کا نام جِنّ یا شیطان رکھنا کُفر ہے۔
(بہارِ شریعت حصّہ 1 ص 50)
اِسی طرح یہ کہنا کہ جِنّ کوئی چیز نہیں بلکہ بدی کی طاقت کا نام ہی ''جِنّ ''ہے یا کہنا کہ شیطان کوئی چیز نہیں بلکہ بدی کی طاقت کا نام ہی ''شیطان ''ہے یہ کفر ہے۔
کیا بھوت اور چُڑَیل کا بھی وُجود ہے؟
سُوال:کیا آسَیب ، بھوت اورچُڑَیل وغیرہ کا بھی وُجُود ہے؟
جواب:جی ہاں۔ فتاوٰی رضویہ جلد21صَفْحَہ218 پرمیرے آقا اعلیٰ حضرت ، اِمامِ اَہلسنّت،مولیٰنا شاہ امام اَحمد رضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن کے فرمانِ والا شان کا خُلاصہ ہے:ہاں جِنّ اور ناپاک رُوحیں مرد و عورت ، احادیث سے ثابِت ہیں اور وہ اکثر ناپاک موقَعَوں پر ہوتی ہیں۔ انہیں سے پناہ کے لئے اِ ستِنجاء خانے جانے سے پہلے یہ دعا پڑھنا وارِد ہوئی:
''اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الْخُبُثِ وَ الْخَبَا ئِث۔
یعنی میں گندی اور ناپاک چیزوں سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔'' (یہ یا اِس طرح کی اور کوئی ماثور دعا پڑھ کر جانے سے استنِجاخانے میں رہنے والے گندے جنّات نقصان نہیں پہنچا سکتے)
Flag Counter