Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
313 - 692
 میکائیل عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام ہی کیو ں نہ ہوں۔''یہ قول کفر ہے ۔
      (اَلْبَحْرُ الرَّائِق ج5 ص 205 )
(12)جو کہے :''حضرتِ جبرئیلِ امین عَلَیْہِ السَّلام نے وحی لانے میں غَلَطی کی ''وہ کافرومرتد ہے۔
(رَدُّالْمُحتار ج6 ص 364)
(13)جس نے کہا:حضرتِ عزرائیل عَلَیْہِ السَّلام نے روح قبض کرنے میں غَلَطی کی اس کا یہ قول کفر ہے۔
( مَجْمَعُ الْاَنْہُر ج2 ص507)
جِنّات کے بارے میں سُوال جواب

جِنّات کے وُجُود کاانکار کرنا کیسا؟
سُوال:بعض لوگوں کا یہ کہنا کیسا ہے کہ جِنّات کا وُجود ہی نہیں، یہ سب یونہی قصّے کہانیاں ہیں!
جواب:جنّات کے وُجُود کاانکار کُفر ہے ۔ ان کا وُجُود قراٰن وحدیث سے ثابِت ہے ۔ قراٰنِ مجید کی کم و بیش 25سُورَتوں میں جِنّات کا تذکِرہ ہے حتّٰی کہ پارہ 29 کی ایک پوری سورۃ کا نام ہی سورۃُ الجِنّ ہے! صدرُ الشَّریعہ ، بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں :جِنّ کے
Flag Counter