Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
312 - 692
(3)''اللہ عَزَّوَجَلَّ نے کسی اور کی روح قبض کرنے کا حکم دیا تھا اورمَلَکُ الْمَوت غلطی سے دوسرے کی روح قبض کرنے پہنچ گئے۔''کہنا کُفر ہے۔
  (ایضاً)
(4)کسی بھی فِرِشتے کو عیب لگانا یا (5)اس کی توہین کرنا کفر ہے۔
 (ماخوذ ازبہارِ شریعت حصہ9 ص 182)
(6)اگر کسی نے جبرئیل(1)، میکائیل،اسرافیل،اور عزرائیل عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے ناموں کو کسی کاغذ میں لکھا پھر ان کی توہین اور حَقارت کی وجہ سے گندگی میں پھینکا تو کافِر ہے۔
(7) فرِشتوں کو قدیم (یعنی ہمیشہ سے )ماننا یا (8)خالِق جانناکفر ہے۔
   (بہارِشریعت حصہ1 ص 48)
(9)''فرِشتوں کے وُجُود کا انکار کرنا یا (10)کہنا :فِرِشتہ نیکی کی قوَّت کو کہتے ہیں اور اس کے سوا کچھ نہیں ''،یہ دونوں باتیں کفر ہیں۔
 (بہارِ شریعت حصہ 1 ص 49)
(11)کسی نے کہا:''فُلاں کی گواہی قَبول نہیں کروں گا اگرچِہ وہ جبرئیل و
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ

(1) اس کے تین تلفُّظ ہیں(1) جبرِیل(2) جِبرَئیل اور(3) جِبرائیل۔
Flag Counter